جاپانی کمپنی کے پانی اور صابن سے دھونے والا اسمارٹ فون تیار کرلیا ہے کیونکہ موبائل فون ہوں یا کی بورڈ انہیں جراثیم کا مرکز سمجھا جاتا ہے اسی لیے طبی ماہرین انہیں بیت الخلا سے زائد بیکٹیریا کا حامل قرار دیتے ہیں۔
کمپنی نے آپ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ایک ایسا فون بنایا ہے جسے جراثیم کش صابن اور پانی سے باآسانی دھویا جاسکتا ہے اور وہ خراب نہیں ہوتا ۔ اس فون کو جاپانی زبان میں ’’دگنو ریفرے‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ مکمل دھلائی کے بعد بھی یہ فون کس طرح کام کرتا ہے تاہم کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ اس میں اسپیکر نہیں بلکہ یہ اس سے جڑنے والے ایک ٹشو ( بافت) کے ذریعے آواز سنائی جائے گی۔ موبائل میں اینڈرائڈ 5.1 آپریٹنگ سسٹم اور 13 میگا پکسل کیمرہ نصب ہے جب کہ اس کی قیمت 310 برطانوی پونڈ یا پاکستانی 49 ہزار روپے ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اگر اس کے پلاسٹک کیس پر خراشیں اور نشان آجائیں تو وہ خود بخود دور ہوجائیں گے جب کہ اس کمپنی نے نہ ٹوٹنے والے، گردوغبار میں خراب نہ ہونے والے اور دیگر اقسام کے کئی فون بھی بنائے ہیں۔