سیاسی منظرنامہ بدلتا نہیں دکھائی دیتا،حالات جلد نارمل ہو جائینگے : صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاسی منظر نامہ بدلتا نہیں دکھائی دیتا، حالات جلد نارمل ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈيا بیورو چیفس،ایڈیٹرز اور اینکر پرسنز سے ملاقات صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حالات جلد نارمل ہو جائیں گے، اگرنیشنل ڈائیلاگ ہوجائے تو کوئی قباحت نہیں، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بلاجواز ہے، نہ حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

سینئیر صحافیوں سے سیاسی حالات پر غیر رسمی گفت گو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دو برس سے سیاسی نظام کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہے، انتخابی اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، کب اور کس سے ڈائیلاگ کرنا ہے یہ وزیراعظم طے کریں گے، آنے والے دنوں میں ملک میں سیاسی تناؤ میں کمی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو اپنی استعدادکار مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، وائٹ کالر کرائم میں صرف ملزم سے منی ٹریل معلوم کرلی جائے تو مقصد حل ہوجاتا ہے، حکومت کا واحد نکتہ کرپشن سے پاک پاکستان ہے، قومی ڈائیلاگ نیب اور بدعنوانی کے خاتمے کے ایجنڈے کے بغیر ناممکن ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بہت سے اہم امور پر بات چیت ہوتی ہے، وزیراعظم اور میں اسلامی تاریخی کتب پڑھ رہے ہیں، وزیر اعظم کا میرے ساتھ مزاح کا پہلو بھی رہتا ہے، اکثر معاملات پر وزیراعظم مجھے سمجھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گڑ بڑ اور تخریب کاری کے واقعات میں 99 فیصد بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کھل کر سی پیک کے خلاف ہے،اسی لیے اس کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔

اسرائیل کے حوالے سے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی غیر ملکی دباؤ نہیں، حکومتی نمائندے کی اسرائیل کا دورہ کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں،اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے