پاکستانی ائیرپورٹس پر اب نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا ناہی ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہو گی

ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ای گیٹس کی کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائیرپورٹ پر تنصیب کی جائے گی۔

ای گیٹ کی تنصیب کے بعد مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا اور نہ ہی ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہو گی، مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کر کے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سےگزرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے