بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی جاری، کارکنوں کی بڑی تعداد موجود

صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میںپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

قائدین کے قافلے چوک سرائیکی کی جانب رواں دواں ہیں جہاں مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور یوسف رضا گیلانی خطاب کریں گے۔

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا چوک سرائیکی تک ساتھ چلیں، وہاں فیصلہ سنائیں گے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کی ریلی بندرہ پل پہنچی جہاں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک جام ہوگیا۔ سڑک کے اطراف کھڑے کارکنان نے رہنماؤں کا استقبال کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے