سانحہ مچھ میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے : وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سانحے میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کوسانحہ مچھ اور ہزارہ برادری سے مذاکرات پربریفنگ دی ۔

شیخ رشید نے بریفنگ میں بتایا کہ مظاہرین کے 8 میں سے 7 مطالبات تسلیم کررہے ہیں، بلوچستان اسمبلی کے استعفوں کا ہم سے تعلق نہیں ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کاکہنا تھا کہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مجرموں کوکیفر کردار تک پہنچائیں گے، ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے،جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تھا۔

واقعے کے خلاف ہزارہ برادری کے افرادکا مغربی بائی پاس پر میتوں سمیت دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے