لودھراں: مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 5 زخمی

لودھراں میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کی چوکی مستی میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی جس سے کمرے میں سوئی ہوئی ایک ہی فیملی کی چار خواتین سمیت 6 افراد ملبے تلے دب گئے جن مین سے ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جب کہ دیگر زخمیوں کو ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے نکال کر کہروڑپکا اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے