ہزارہ کیمونٹی کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب،جاں بحق افراد کی تدفین کی تیاریاں ، وزیراعظم کوئٹہ پہنچ رہے ہیں

[

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان کیساتھ لواحقین کے کامیاب مذاکرات کے بعد لواحقین نے میتوں کو تدفین کرنے کا فیصلہ کرلیا. وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پورے پاکستان جن برادریوں کیساتھ ظلم ہوا ہے انکو اختتام پر پہنچنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ :پاکستان میں اس طرح کے دھرنے اور واقعات ہوتے رہے ہیں،ملک کی طاقت اس میں صرف ہوگی . انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں گورننس صحیح ہوتی کوئی غریب ہوتا اور ناہی بے گناہ لوگ شہید ہوتے. انہوں نے کہا کہ نظام ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو قوتیں روکتی ہے.

علی زیدی نے کہا کہ 70 سال میں کسی نے تحریری معاہدہ نہیں کیا . انہوں نے کہا کہ جو مطالبات تھے ان پر عملدرآمد ہوچکا ہے . انہوں نے بتایا کہ واقعہ کیخلاف جے آئی ٹی قائم کرلی گئی . علی زیدی نے بتایا کہ ایک اعلی سطحی کمیشن بھی قائم کردیا گیا جس کی سربراہی صوبائی وزیرداخلہ کررہے ہیں . کمیٹی میں دو سرکاری افسران اور دو لواحقین کے لوگ شامل ہیں . کمیٹی لواحقین سے مہینے میں دو مرتبہ ملاقات کریگی . وفاقی اور صوبائی حکومت سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیکر موثر بنائیگی،علی زیدی نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے تھے کہ ملک میں حالات خراب کئے جاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لواحقین کے بچوں کو ملازمت فراہم کریگی، انہوں نے کہا کہ لواحقین کے بچوں کی تعلیمی اخراجات ان محکمہ اٹھائیگا .

[pullquote]ورثا نے شہدا کے تدفین کی اجازت دے دی[/pullquote]

حکومتی وفد اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات میں دھرنے میں شریک شہدا کے ورثا نے تدفین کی اجازت دے دی ہے، مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا طیارہ کوئٹہ روانگی کے لیے تیار ہے، مذاکرات کامیاب ہونے پر وعدے کے مطابق وزیر اعظم فوری کوئٹہ روانہ ہوں گے۔ حکومتی وفد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہزارہ برادری سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ شہدا کے لواحقین نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں وزیر اعظم آ کر مظلوموں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے