سانحہ مچھ: تدفین میں کوئی رکاوٹ ہے تو وزیراعظٕم ہیں : سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے مچھ سانحہ کے لواحقین کے دھرنے میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کی۔

اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ تدفین میں کوئی رکاوٹ ہیں تو وزیراعظٕم ہیں، وزیراعظم اس وقت آئیں گے جب صبر کےپیمانے لبریز ہوچکےہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ مچھ کےلواحقین کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں مچھ سانحے کے متاثرہ خاندان وزیراعظم کے کوئٹہ آنے تک تدفین نہ کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں اور منفی دس ڈگری کی سردی میں دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے