سرکٹ بریکر غلط طریقے سے بند کرنے پر پورے پاکستان میں بلیک آؤٹ ہوا

9 جنوری کی رات پورے پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟

گڈو پاورپلانٹ کا سرکٹ بریکر غلط طریقے سے بند کرنے پر پورا پاور سسٹم بیٹھا، گڈو پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں لگے ایک بریکر کی مینٹیننس جاری تھی۔

دن کو کام کرنے والا عملہ سرکٹ بریکر کو بند کیے بغیر چلا گیا، رات کی شفٹ میں عملے نے سرکٹ بریکرکی ارتھنگ ختم کیے بغیر اسے بند کیا، ارتھنگ ہٹائے بغیر سرکٹ بریکر کو بند کرنے سے گڈو پاور پلانٹ بیٹھ گیا۔

گڈو پاور پلانٹ بند ہونے سے پلانٹ سے نکلنے والی ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کرگئیں، گڈو پاورپلانٹ کے بریکر کی مینٹیننس بھی بغیر منظوری کی جارہی تھی۔

[pullquote]ملک میں بدترین بلیک آؤٹ فنی خرابی کی وجہ سے نہیں انسانی غلطی سے ہوا ‘[/pullquote]

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بجلی بریک ڈاؤن کے بارے میں ابتدائی رپورٹ کابینہ کو پیش کردی ہے۔

وزیر توانائی کی جانب سے دی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 9 جنوری کی رات کو ملک میں بدترین بلیک آؤٹ فنی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ انسانی غلطی سے ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سسٹم میں آنے والی خرابی کو تیزی سے دور کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق گڈو پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں لگے ایک بریکر کی مینٹیننس جاری تھی کہ دن کو کام کرنے والا عملہ سرکٹ بریکر کو بند کیے بغیر چلا گیا، رات کی شفٹ میں عملے نے سرکٹ بریکرکی ارتھنگ ختم کیے بغیر اسے بند کیا، ارتھنگ ہٹائے بغیر سرکٹ بریکر کو بند کرنے سے گڈو پاور پلانٹ بیٹھ گیا۔

گڈو پاور پلانٹ بند ہونے سے پلانٹ سے نکلنے والی ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کرگئیں۔

ذرائع کے مطابق گڈو پاورپلانٹ کے بریکر کی مینٹیننس بھی بغیر منظوری کی جارہی تھی۔

دوسری جانب پاور جنریشن کمپنی نے کارروائی کرتے ہوئے گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے 7 ملازمین معطل کردیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے