خیبرپختونخوامیں گوشت خوری کے اعدادوشمارکیاہیں

خیبرپختونخوا: گوشت خورعوام تین سالوں کے دوران دس لاکھ سے زائدجانوروں کے11کروڑکلوگرام کاگوشت ڈکارگئے ، خیبرپختونخوا میں اس وقت حلال گوشت کے تین کروڑ56لاکھ32ہزارسے زائد جانورہیں، جن میں سوا دوکروڑکے قریب مرغیاں ہیں، سرکاری اعدادوشمارکے مطابق خیبرپختونخوامیں ہرسال گوشت کھانے والے افرادمیں 15فیصدتک اضافہ ہورہاہے اورآنے والے دنوں میں پولٹری کےساتھ لائیوسٹاک کے شعبے میں وسیع پیمانے پر سرکاری مایہ کاری کے مواقعے متوقع ہیں ،خیبرپختونخوامیں لوگ آج بھی چھوٹے گوشت کی نسبت بڑے گوشت کھانے کوترجیح دیتے ہیں ۔

[pullquote]خیبرپختونخوامیں گوشت خوری کے اعدادوشمارکیاہیں۔۔؟[/pullquote]

محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی کے بیوروآف سٹیٹسٹکس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوامیں2017ءسے2019ءتک تین سالوں کے دوران دس لاکھ سے زائدحلال جانوروں کو ذبح کیاگیا، جن میں ڈھائی لاکھ بکرے اوربکریاں دولاکھ20ہزار878دنبے ،تین لاکھ گائے اوربچھڑے اورتین لاکھ10ہزار سے زائد بھینسیں شامل ہیں۔مجموعی طور پر پانچ لاکھ سے زائد چھوٹے جانوروں کو ذبح کیاگیا، اسی طرح پانچ لاکھ 60ہزار716بڑے اور چھوٹے جانوربھی شادی بیاہ کی تقریبات اورعام دنوں میں ذبح کئے گئے، ،بیوروآف سٹیٹیسٹکس کی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ خیبرپختونخواکے لوگ ہرموقع پر گوشت کھانے کو ترجیح دیتے ہیں اور آبادی میں اضافے کےساتھ تقاریب میں بھی اضافے کے باعث گوشت کھانے میں 15فیصداضافہ ہورہاہے ،رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوامیں 2017ءمیں اڑھائی لاکھ ،2018ءمیں تین لاکھ اور2019ءمیں پانچ لاکھ کے قریب حلال جانوروں کو ذبح کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق کسی بھی بھینس میں اوسطاً200کلو ،گائے میں150کلو،بکری اوردنبے میں15کلوگوشت ہوتاہے مجموعی طو رپر 11کروڑکلوگرام سے زائدکاگوشت خیبرپختونخواکے عوام ڈکارگئے۔بڑے گوشت کی اوسطاًفی کلوقیمت اگر400روپے لگائی جائے توخیبرپختونخواکے عوام نے 40ارب روپے سے زائدصرف بڑے گوشت کی خریداری پرلگائے اسی طرح سات ارب روپے چھوٹے گوشت کے حصول کے نذرہوگئے ۔خیبرپختونخوا میں اسوقت39سرکاری مذبح خانے ہیں اسکے علاوہ بیشترجانوروں کو مقامی سطح پر ذبح کیاجاتاہے۔

[pullquote]گوشت کن مواقعوں پرکھایاجاتاہے۔۔؟[/pullquote]

خیبرپختونخوا میں شادی بیاہ کے علاوہ عام دنوں میں بھی بڑے پیمانے پر گوشت کھایاجاتاہے ،اسکے علاوہ ہرسال ایک لاکھ سے زائد جانور نظرنیازکےلئے قربان کئے جاتے ہیں ،خیبرپختونخوامیں سترفیصدشادی بیاہ کی تقریبات میں بڑے گوشت کااستعمال کیاجاتاہے ،گوشت عمومی طو رپر چاول یا قورمہ کی شکل میں دیاجاتاہے، اسکے علاوہ 15فیصدسے زائد شادی بیاہ کی تقریبات میں چھوٹاگوشت بھی استعمال کیاجاتاہے، بیوروآف سٹیٹیسٹکس کے مطابق خیبرپختونخوا میں آٹھ افرادکاگھرانا ہفتے میں ڈیڑھ کلوکاگوشت استعمال کرتاہے، مہنگائی میں اضافے اورقوت خریدمیں کمی کے باعث چھوٹے جانوروں کے گوشت کی خریداری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم آج بھی بڑاگوشت وسیع پیمانے پر استعمال کیاجاتاہے۔گوشت کے علاوہ دس لاکھ سے زائد جانوروں کے پائے بھی علیحدہ طور پر کھانے کےلئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔

[pullquote]کن اضلاع میں گوشت کااستعمال زیادہ ہے۔۔؟[/pullquote]

بیوروآف سٹیٹسٹکس کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوامیں ہر سال گوشت کے استعمال میں جہاں 17 فیصدہوتاہے، وہیں پورے صوبے کا مجموعی طور17فیصدگوشت صرف پشاورمیں کھایاجاتاہے ،مہمند،اورکزئی اوروزیرستان کے متعلق اگرچہ اعدادوشمارجمع نہیں کئے گئے ہیں لیکن صوبے کے میدانی اضلاع پشاور ،مردان ،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں چھوٹے گوشت کی نسبت بڑاگوشت زیادہ استعمال کیاجاتاہے، ان اضلاع میں موجود اعدادوشمارکے مطابق پورے صوبے کا 47فیصدکے قریب گوشت کھایاجاتاہے جبکہ باقی53فیصدگوشت صوبے کے دیگراضلاع میں شادی بیاہ کی تقریبات کے علاوہ دیگرمواقعوں پراستعمال کیاجاتاہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں بڑے پیمانے پر بڑے گوشت کے حصول کےلئے پنجاب اورسندھ پر انحصارکرناپڑتاہے بیشتر گائے ،بچھڑوں کے علاوہ بھینسیں پنجاب کے مختلف علاقوں سے خرید کرخیبرپختونخوالائی جاتی ہیں اورانہیں یہاں ذبح کیاجاتاہے، اس وقت صوبے میں جانوروں کی تعدادتین کروڑ56لاکھ 32ہزارسے زائد ہے جن میں تقریباًسوادوکروڑکے قریب مرغیاں ہیں ، اس کے علاوہ صوبے میں اس وقت مجموعی طور پر41ہزاراونٹ بھی کچھ علاقوں میں موجود ہیں اوران کی ایک معمولی مقدارمختلف مواقعے پر ذبح بھی کی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے