امریکی صدر ٹرمپ نے ملالہ ایجوکیشن ایکٹ پر دستخط کر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نام پر ’ ملالہ ایجوکیشن ایکٹ‘ پر دستخط کر دیے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل گزشتہ سال مارچ میں ہی منظور کرلیا تھا تاہم رواں ماہ کے اوائل میں اسے سینیٹ سے بھی منظوری مل گئی تھی۔

بعدازاں اسکالر شپ بل کو حتمی منظوری کیلئے صدر ٹرمپ کے پاس بھیجا گیا تھا جنہوں نے اب اس ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس اعلامیے کے مطابق قانون کے تحت اعلیٰ تعلیم کے اسکالر شپ پروگرام میں 50 فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو ملیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔

ملالہ اب پاکستان کے علاوہ افریقا، شام اور دیگر خطوں کے تعلیم سے محروم بچوں کی بھی آواز بن گئی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی خود پر ہونے والے حملے کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور یہ برطانیہ سے ہی اپنی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے