وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں آج سے تھری جی اور فور جی شروع کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان میں انٹر نیٹ کی تھری جی اور فور جی سہولت آج سے شروع کرنےکا اعلان کردیا۔

جنوبی وزیرستان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہاں پر ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ملے گا اور ہم یہاں پر ڈیم بنا کر پانی کا مسئلہ بھی حل کریں گے جب کہ یہاں پر نوجوانوں کو اسکالرشپ دیں گے اور پیچھے رہ جانے والے علاقوں میں نوجوانوں کے لیے زیادہ اسکالر شپس رکھیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اس علاقے کو ترقی دینی ہے، احساس پروگرام کے ذریعے غریب لوگوں کی مدد کریں گے، تعلیم اور روزگار پر بھرپور توجہ دیں گے۔

عمران خان خان کا کہنا تھا کہ بھارت انٹرنیٹ کے ذریعے وزیرستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کرسکتا ہے لیکن عسکری حکام سے بات چیت کے بعد نوجوانوں کے لیے انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج سے یہاں 3 جی اور 4 جی کھل جائے گا، جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں کی یہ بہت ڈیمانڈ تھی، یہ فیصلہ آپ کے مستقبل کے لیے بہترین فیصلہ تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع کا انضمام روکنے اور انتشار پھیلانے کی بڑی کوشش کی گئی لیکن تاریخ ثابت کرے گی کہ یہ فیصلہ درست تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے