‘ہولا ہاتھ رکھیں‘، اسد عمر سوال بار بار کرنے پر صحافیوں پر جھنجلا گئے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پیٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ کا سوال بار بار کرنے پر صحافیوں پر جھنجلا گئے۔

اسد عمر نے کہا کہ آپ ہولا ہاتھ رکھیں، اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے ڈیسک بھی بجائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران کو ڈھائی سال نہیں ہوئے، رپورٹ کابینہ میں پیش کی جارہی ہے، ن لیگ کے دور میں بھی پیٹرول بحران آیا تھا جس کا کوئی احتساب نہیں ہوا۔

اسد عمر نے کہا کہ احتساب کرنے کے بجائے وزیر پٹرولیم شاہد خاقا ن عباسی کو وزیراعظم بنادیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے