پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کر دیا۔

جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ عظمت سعید کو سربراہ بنانے کا مقصد تمام ملبہ اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں پر گرانا ہے۔

نیر بخاری کا کہنا تھا کہ شیخ عظمت سعید نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تحقیقاتی کمیٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتی ہے، براڈشیٹ انتہائی اہم معاملہ ہے، شفاف طریقے سے معاملے کی تحقیقات چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لی جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی اور انہیں اختیار دیا تھا کہ وہ جسے چاہیں کمیٹی میں شامل کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے