کنسٹرکشن کے شعبے کیلیے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری

کنسٹرکشن شعبے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس19 جنوری کو جاری کیا تھا۔

صدارتی آرڈیننس کے مطابق تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے، فکسڈ ٹیکس رجیم 31 دسمبر 2021 تک برقرار رہے گی۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے، حکومت سرمایہ کاروں کو 30 جون 2021 تک چھوٹ دے گی جبکہ پراپرٹی خریدنے والوں سے 30 جون 2021 تک ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔

صدارتی آرڈیننس کے مطابق 30 ستمبر 2023 تک منصوبے مکمل کرنے کی حد میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، یہ آرڈیننس انکم ٹیکس ترمیمی آردیننس 2021 کہلائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے