چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت کردی

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی حمایت کردی۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس پر اپنا جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے اوپن بیلٹ کی حمایت کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے 5 صفحات پر مبنی جواب ایڈووکیٹ آن رکارڈ طارق عزیز کے ذریعے جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات 2015 میں دھاندلی اور فلورکراسنگ کے الزامات سامنے آئے جس کے بعد سینیٹ ارکان کے انتخابات کے طریقہ کارپربحث مباحثہ ہوا۔

صادق سنجرانی کے جواب میں مزید کہا گیا ہےکہ سینیٹ ایوان کمیٹی میں سفارش کی گئی بیلٹ پیپر کے پیچھے ووٹر کا نام درج ہو اور شک کی صورت میں پارٹی سربراہ کو ووٹ کی تفصیلات دیکھنےکا اختیار ہو۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ شفاف اوپن سینیٹ انتخابات اس وقت وسیع تر قومی مفاد میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے