کشمیر میں دہشت گرد نہیں مجاہد لڑ رہے ہیں:پرویز مشرف

سابق صدر جنر ل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کشمیر میں لڑنے والے دہشت گرد نہیں بلکہ مجاہدین ہیں ،

کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث تنظیموں نے جنم لیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ میرے دور میں مسئلہ کشمیر حل ہونے جا رہا تھا ،

نائن الیون کے بعد مجاہدین طالبان کے ساتھ ملنے سے نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کوئی طالبان نہیں ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لال مسجد آپریشن میں جو کیا درست فیصلہ تھا ،اب وہ دوبارہ ابھر رہے ہیں اس لیے حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہیے ۔حکومت ایکشن لینے میں جتنا دیر کرے گی ،اتنا ہی بڑا ایکشن کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر صاف نیت سے عمل نہیں ہورہا ،حکومت اور بیورو کریسی سے مطلوبہ مدد نہیں مل رہی ،حکومت میں کچھ عناصردہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو دبانا چاہتے ہیں ،اس طرح بات آگے نہیں بڑھے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے