مفتی قوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں

ملتان: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہےکہ مفتی قوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں امت مسلمہ کی نمائندگی کی اور ہر جگہ مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، اﷲ تعالی نے عمران خان جیسا عظیم لیڈر پاکستان کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ چاند کے معاملے پر فنی معاونت ہر کسی سے لیں گے مگر فیصلے شرعی اور شہادتوں پر ہی ہوں گے، فواد چوہدری کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے، سب کے ساتھ مل کر چلیں گے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مذہبی ہم آہنگی اور آپسی اتفاق کی ضرورت ہے، 50 سال سے مذہبی ہم آہنگی کے لیے میرا خاندان کام کر رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مفتی قوی پرعلما بات کریں گے اور وہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے