لاہور: نامعلوم افراد نے مسجد کے امام کو قتل کردیا

امبئلالاہور : شالیمار کے علاقے میں مسجد کے کوارٹر سے امام مسجد کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد مقتول آصف سے ملنے مسجد کے کوارٹر میں آئے تھے جسے ملزمان نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول ملتانی کالونی کی مسجد میں امامت کراتے تھے،لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں لیکن کسی بھی شخص کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے