وزیراعظم کا کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم

وزیراعظم عمران خان نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سال 18-2017 کا ڈیٹا حاصل کیا، جب یہ اردو ترجمہ کروائیں گے انہیں پتا چل جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ن لیگ اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈ شیٹ کی انکوائری کریں گے، عظمت سعید نیب میں زرداری کے خلاف انکوائری کر رہے تھے تب ن لیگ خوش تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے، مولانا کو جواب دہ ہونا پڑے گا، کوئی قانون سے بالا تر نہیں ،ان لوگوں نے ہمارے خلاف کیس کیا مگر خود پھنس گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے