سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک ہفتے میں آگاہ کرنے کی مہلت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دےدی۔

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت کے طلب کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے؟چیف الیکشن کمشنر آئین پر عمل نہیں کروا سکتے تو صاف بتا دیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے