آئی ایم ایف کو سمجھایا ہے کہ یہ مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کا وقت نہیں

اسلام آباد: وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو سمجھایا ہے کہ یہ مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کا وقت نہیں ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اطمینان دینا چاہتا ہوں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت ایڈوانس اسٹیج میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو سمجھایا ہے کہ یہ وہ وقت نہیں کہ مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر انڈسٹری اور معیشت کو مشکل میں ڈالیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کم کیے اور اسٹیٹ بینک سے ایک روپیہ بھی قرض نہیں لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے