بلاول ہاؤس کراچی میں خوشی کا سماں، بختاور کا نکاح آج ہو گا

بلاول ہاؤس کراچی میں خوشی کا سماں ہے جہاں بختاوربھٹو زرداری کا نکاح آج ہو گا۔

دلہے والے بلاول ہاؤس پہنچ گئے، تقریب میں دلہا دلہن کے قریبی رشتے دارشرکت کریں گے۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں صرف دونوں خاندان کےافرادشرکت کریں گے، کراچی کی تقریب میں کسی سیاسی جماعت کے قائد یا سرکاری لوگوں کومدعونہیں کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق بختاورکی شادی سے متعلق چند دن بعداسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بڑی تقاریب ہوں گی، اسلام آباد کی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری افسران کومدعوکیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں ہونےوالی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ لاہورکی تقریب میں سیاسی شخصیات،پارٹی قائدین اور دیگر کو مدعوکیاجائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے