کیسکو نے 80 کروڑ کے واجبات پر واسا ٹیوب ویلز کی بجلی کاٹ دی

کیسکو نے 80 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر واسا کے 40 سے زائد ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کردی۔

ترجمان واسا نے جیو نیوز کو بتایا کہ شہر میں واسا کے ٹیو ب ویلز پر بجلی کے بلوں کی مد میں 80 کروڑ سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے رقم نے ملنے کی وجہ سے واسا اب تک ان ٹیوب ویلز پر واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں کرسکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واجبات کی عدم دستیابی پر کیسکو نے 40 سے زائد ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کردی ہے جس سے بروری، فیصل ٹاؤن ،اے ون سٹی ، نیو الگیانی ،طوغی روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے