حکومت سابق دور کی غلطیاں اور خرابیاں دورکررہی ہے : عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت سابق دور کی غلطیاں اور خرابیاں دورکررہی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جن میں ہاشم جواں بخت، حنیف پتافی، شہاب الدین ، محمد شفیع، جاوید اختر، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی، فاروق دریشک، سردار احمد علی دریشک، احمد شاہ کھگہ، ندیم عباس بارا، سرفراز حسین ،محمد آصف اورعباس علی شاہ شامل تھے۔

اس موقع پر پر وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ ان کی توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر ہے، قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک پر ظلم کیاگیا، زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،اب صرف کام ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے چھانگا مانگا کا اچانک دورہ بھی کیا، ان کا ہیلی کاپٹرپر چھانگا مانگا تو انتظامیہ کی دوڑ لگ گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے