سیالکوٹ میں ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے نام پر غیر قانونی تعمیرات ہوئیں : فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے نام پر غیر قانونی تعمیرات ہوئیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپریشن قبضہ مافیا کے خلاف جاری کارروائی کا حصہ ہے، سیاسی چھتری تلے پنپنے والے قبضہ مافیا کے چہرے بےنقاب ہوگئے۔

سوسائٹی میں کارروائی پر مزید کہا کہ سیالکوٹ میں ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے نام پر غیر قانونی تعمیرات ہوئیں جنہیں گرایا گیا۔

خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سیالکوٹ میں کرپشن کرنے والا آج جیل میں سہولت مانگ رہا ہے، یہ اقتدارمیں آئیں تو نہروں میں چھلانگیں اورجیل میں ہوں تو سہولتیں مانگتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے