نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان سب جیل جانے والے ہیں، پرویز خٹک کی پیش گوئی

وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے نظرآرہا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان سمیت سب جیل جانے والے ہیں۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اختلافات کی وجہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد اور تحریک ختم ہوچکی ہے، اپوزیشن نہ استعفے دے گی اور نہ سڑکوں پر نکلے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ نظرآرہا ہے کہ اپوزیشن والے آئندہ سیاست میں نہیں ہوں گے، نوازشریف اور زرداری سمیت ان کے پارٹی کے لوگ بہت جلد اپنی چوری میں پکڑے جائیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنی جائیداد کاحساب نہیں دے سکتے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ مجھے نظرآرہا ہے نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان سمیت سب جیل جانےوالے ہیں۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ عوام ہے ہی نہیں تو خطرہ کیسا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے