گوجرانوالہ میں مبینہ زیادتی اور تشدد کا شکار بچہ دم توڑ گیا، ایک ملزم گرفتار

گوجرانوالہ میں مبینہ زیادتی اور تشدد کا شکار 13 سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے رہائشی بچے کے والد نے پولیس کو بتایاکہ ان کے بیٹے کی محلہ دار نوجوان جمشید سے چند روز قبل بہن پر فقرے کسنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی، ملزمان نے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی اور تشدد کے بعد خالی پلاٹ میں پھینک دیا تھا۔

بچے کے والد نے الزام لگایا ہے کہ واقعےمیں محلےدار اور اس کے 3 ساتھی ملوث ہیں۔

پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں شواہد ملے تو زیادتی کی دفعات شامل کی جائیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے