کراچی: گارڈن ہیڈکوارٹر کے قریب کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی میں گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب نجی اسپتال کے سامنے ایک کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، نجی اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کے مطابق ایک زخمی شخص بھاگتا ہوا اندر آیا جبکہ ایک زخمی شخص باہر بھی موجود تھا۔

سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے افراد موٹرسائیکل پر تھے یا گاڑی پر یہ نہیں پتہ لگ سکا۔

کار میں موجود 4 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر مسکان نامی خاتون اور صدام نامی شخص دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ عامر اور ریحان نامی شخص سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد سے پولیس رضاکار کے کارڈ بھی ملے ہیں جبکہ جاں بحق مسکان اور زخمی عامر نے ٹک ٹاک پر اسی دن اپنی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی جس میں دونوں ساتھ تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کے پچھلے شیشے میں 2 گولیاں لگیں جس سے لگتا ہے قاتلوں نے تعاقب کرنے کے بعد فائرنگ کی۔

جائے وقوعہ سے پولیس نے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کیے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے اطراف کی عمارتوں سے سی ٹی وی فوٹیج بھی لی جا رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے