‘یہ مجسمہ دیکھ کر علامہ اقبال کی روح بھی کانپ گئی ہو گی’

لاہور : گلشن اقبال پارک میں موجود علامہ محمد اقبال کا مجسمہ ناظرین کی داد وصول کرنے کے بجائے کڑی تنقید کا باعث بن رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علامہ اقبال کا ٹرینڈ گردش کر رہا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلشن اقبال پارک لاہور میں نصب کردہ علامہ اقبال کے مجسمے کو اناڑی فنکار کی کاریگری کے سبب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

مجسہ سازی سے متعلق صارفین کا کہنا ہے کہ اس مجسمے کو دیکھ اقبال کی روح کانپ ہوگئی ہوگی۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے علامہ اقبال کے مجسمہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا گیا ہے یہ مجسمہ اعزاز ہے یا بے عزتی؟

منیب حامد نامی صارف نے مجسمہ سازی کو قومی بے عزتی قرار دیتے ہوئے اس مجسمہ کو پارک سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کر دیا۔

معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر نے علامہ اقبال کے مجسمے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کرپشن اور نااہلی کیسی ہوتی ہے اس پر سختی سے سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ حکومت کی جانب سے کسی ماہر فنکا ر سے نہیں بنوایا گیا بلکہ باغ کے مالیوں نےکباڑے کی مختلف اقسام کی اشیاء سے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا ہے، مالیوں نے علامہ اقبال کا مجسمہ ان سے عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر بنایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے