ڈی جی خان: پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

ڈیرہ غازی خان: پولیس مقابلے میں3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جن سے راکٹ لانچرز سمیت بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی جی خان کے علاقے سخی سرور میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان لادی گینگ کو اسلحہ پہنچانے جا رہے تھے، اس دوران پولیس کے تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ 2 گھنٹے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکو سجاد حسین ،شبیر حسین عرف شبی اور محمد اختر ہلاک ہو گئے جب کہ ان کے کئی ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان سے راکٹ لانچرز سمیت اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے جب کہ مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر لی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے