سوشل میڈیا پر احتجاج کے بعد پارک سے علامہ اقبال کا متنازع مجسمہ ہٹادیا گیا

لاہور کےگلشن اقبال پارک سے علامہ محمد اقبال کا متنازع مجسمہ ہٹاکر ذمہ دار 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے) پنجاب جواد قریشی کے مطابق متنازع مجسمے کے ذمہ دار دونوں افسروں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق معطل افسروں میں ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ نواز وٹو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام سبطین شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کا مجسمہ اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر مالیوں نے خود بنایا تھا، مالیوں نے علامہ اقبال کی عقیدت اور محبت میں مجسمہ تیار کیا تھا جب کہ معطل افسروں نے مجسمہ پارک میں رکھنے کی حکام سے منظوری نہیں لی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے