پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

پیپلز پارٹی نے 26 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ ایک دن کا جلسہ نہیں ہو گا، اس کا مقصد کئی دنوں تک اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں فیض آباد میں بیٹھیں گے، وہاں رکیں گے اور پھر دو تین دن بعد کسی اور مقام پر جائیں گے۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح کسی عمارت پر حملہ نہیں کریں گے، ہمارا پُرامن احتجاج ہو گا، ریڈ زون بھی جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے