جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہیں : فردوس عاشق

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کو جنوری میں گھر بھیجنے کی بھڑکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہے۔ عمران خان ناصرف حکومتی آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ عوامی اعتماد کےساتھ 2023 میں بھی وزیراعظم منتخب ہوکر مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے اب نام نہاد پی ڈی ایم میں اجتماعی طور پر بھی ناکام ہی رہیں گے۔ اوپن بیلٹ آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے ذاتی مفاد کے ایجنڈے کو مزید ایکسپوز کرے گا۔ ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے