ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز الرحمان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو بتایا ہے کہ ریحام خان مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں ۔
انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو بتایا کہ اگر ریحام خان ن لیگ کی ایماٗ پر تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کر تی ہیں تو
” وہ ریحام خان کا بہترین توڑ ثابت ہو سکتے ہیں "۔
ریحام خان نے برطانیہ سے واپسی کے بعد حال ہی میں نیو ٹی وی میں بھاری معاوضے پر شمولیت اختیار کی ہے ۔
ڈاکٹر اعجاز الرحمان ریحام خان کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران تشدد کے الزامات کے بعد کافی مشتعل دکھائی دیتے ہیں ۔
انہوں نے ریحام خان کے بارے میں ڈیلی میل کو ایک انٹرویو بھی دیا جس میں انہوں نے ریحام خان پر لالچی اور شوخ ہونے کا الزام لگا یا ۔
ڈاکٹر اعجاز الرحمان نے لندن میں ریحام خان کے خلاف ایک کیس بھی دائر کر رکھا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اعجاز الرحمان اپنے موقف کے اظہار کے لیے پاکستانی میڈیا میں اپنا اثر و روسوخ بڑھانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں .