بچپن کی محبت بڑھاپے میں ایک: 86 سالہ دولہا اور 65 سالہ دُلہن ایک ہوگئے

قصور کے علاقے چونیاں میں ایک جوڑے نے بڑھاپے میں پسند کی شادی کر لی۔

چونیاں کے نواحی گاؤں منوریاں میں 86 سالہ عطر خان نے 65 سالہ نذیراں بی بی سے شادی کی، دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، ان کی شادی کی تقریب میں رشتے داروں اور اہل محلہ نے شرکت کی۔

جیو نیو ز کے مطابق عطر خان کے چار بچے ہیں اور اس کی پہلی بیوی 6 سال پہلے انتقال کرگئی تھی جب کہ نذیراں بی بی کا پہلا شوہر 9 سال پہلے وفات پا گیا تھا، اس کے 6 بچے ہیں۔

نوبیاہتا معمر جوڑے کا کہنا تھا کہ اولاد نے انہیں ٹھکرا دیا جس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے