سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر 40 فیصد اضافے کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ حکومت وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں طور پر 40 فیصد اضافہ کررہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ملازمین کے ساتھ صحیح طرح ڈیل کی ہے اور 95 فیصد کی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں ،آخری وقت میں ہم نے میڈیا کو بھی بلایا تھا تاکہ نوٹیفیکیشن جاری ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ 16 گریڈ کے لیے ملازمین سے بات چیت ہو رہی تھی، جب نوٹیفکیشن کا وقت آیا تویہ لوگ چاہ رہے ہیں کہ 22گریڈ تک بڑھایا جائے، 17 سے 22گریڈ کے درمیان بہت بڑا فرق پیدا ہو جاتا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مرکزی ملازمین کا 95 فیصد بنتا ہے، 3لاکھ73ہزار لوگوٕں کی تنخواہیں ہم اوسطاً 40 فیصدبڑھانے کو تیار ہیں، یہ لوگ مزید5فیصد چاہتے ہیں جس سے اربوں روپے کا فرق پڑھتا ہے، 3لاکھ70ہزار لوگوں کی تنخواہوں میں 60 فیصد کا فرق ہے، 40 فیصد تنخواہیں ہم فوری بڑھانے لگے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ صوبے آدھی تنخواہیں لے رہے ہیں اور یہ صوبوں کا مسئلہ ہے، ہم صوبوں میں احکامات جاری نہیں کر سکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے