پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا

گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے علاقے قادر پور میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات میں پتاچلا ہے کہ فائرنگ میں تین افراد ملوث تھے البتہ ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوسکی ہے جب کہ مرنے والے نوجوان نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس نے نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے