سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان کے اعتراض کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے پی نے نجیب اللہ خٹک، سندھ کی تنظیم نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کی نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان مشاورت سے کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے بھی عبدالقادر کو ٹکٹ دینے پر اعتراض اٹھایا تھا اور پھر کارکنان کے شدید احتجاج کے بعد پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے