واجہ آصف کوٹ لکھپت جیل سے میو اسپتال منتقل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چیف ایگزیکٹوآفیسرمیو اسپتال لاہور پروفیسر اسد اسلم نےمیڈیا کوبتایا کہ خواجہ آصف کو نظر کے مسائل کی وجہ سے میواسپتال لایا گیا جہاں معائنے کے دوران ان کی آنکھوں میں سفید موتیا پایا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف صحت مند ہیں اور ان کےکورونا سمیت دیگرضروری ٹیسٹ کیے گئےہیں، جن کی رپورٹس 24گھنٹوں میں آنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف کے آپریشن کا فیصلہ 17 فروری کو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ آصف کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد ازاں احتساب عدالت نے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے