سینیٹ میں لین دین روکنے کیلئے حکومت کی کوششیں جاری رہیں گی : شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں لین دین روکنے کیلئے حکومت کی کوششیں جاری رہیں گی۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام کو پتہ چل گیا کہ کون چاہتا ہے پیسے کے زور والے لوگ سینیٹ میں آئیں تاہم سینیٹ میں لین دین روکنے کیلئے حکومت کی کوششیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن شفاف ہونے سے ایک اخلاقی قوت ہوگی کہ منصفانہ طریقے سے منتخب ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سینیٹ انتخابات کا ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہے، جب تک کوئی قانونی فیصلہ نہیں آتا کچھ نہیں کہہ سکتے جبکہ سینیٹ میں ہمارے پاس بولنے والے نہیں ہیں، اس لیے فیصل واوڈا کو نامزد کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے