الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر جرمانہ عائد کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر 30 ہزار روپے جرمانا عائد کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری چالان کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا جب کہ وہ 11 فروری کو ڈسکہ آئے تھے۔

واضح رہےکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی اور اس دوران پیدا ہونے والی کشیدگی سے دو افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں 20 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ سامنے نہ آنے پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج تبدیل کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر ضمنی الیکشن کا نتیجہ روک رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے