جامشورو: کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق

جامشورو : سندھ یونیورسٹی ایمپلائیز کالونی میں کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی جامشورو محمد انور نے بتایا کہ گھر کے باہر کھڑی 2 سالہ بچی پر آوارہ کتوں نےحملہ کردیا جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق زخمی بچی کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سندھ ہائیکورٹ کےحکم کے مطابق واقعے کی مکمل تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، ہائیکورٹ نے کتے کے کاٹنے کے واقعے کی صورت میں بلدیاتی افسر اور علاقہ ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کےاحکامات جاری کیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے