کیا آپ کو بھی واٹس ایپ وائس میسیجز کھولنے میں دشواری کا سامناہے؟

آئی او ایس پر واٹس ایپ کی سہولیات حاصل کرنے والےصارفین کو وائس میسیجز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی۔

ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئی او ایس واٹس ایپ صارفین کو وائس میسیجز کھولنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویب بیٹا انفو نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بھی ایسی ہی مشکل کا سامنا ہے ؟ ٹیکنیکل گروپ نے اپنی ٹوئٹ میں صارفین سے واٹس ایپ اور آئی او ایس ورژن شیئر کرنے کی درخواست کی ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ اگر آپ آئی او ایس بیٹا 14 استعمال کررہے ہیں تو ہم سمجھ سکتے ہیں۔

ٹیکنیکل گروپ کی ٹوئٹ پر زہرہ نامی صارف نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ انہیں بھی اسی مشکل کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ جو صارفین واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول کرنے کے حامی نہیں ان صارفین کا واٹس ایپ اکاؤنٹ 15 مئی کے بعد عارضی بند کر دیا جائے گا جس کے مزید 120 دن بعد اسے مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے