ٹوئٹر پر حرکت کرتی تصویروں کے پیچھے چھپا راز کیا ہے؟

کیا آپ یہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں کہ آپ کے دنیا چھوڑ جانے والے عزیز و اقارب حرکت کرتے کیسے نظر آتے تھے؟

اگر ایسا ہے تو مائی ہیراٹیج نامی ویب سروس کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ ڈیپ نوسٹالجیا ٹیکنالوجی آپ کی یہ خواہش بآسانی پوری کرسکتی ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پرانی تصویریں بھی حرکت کرتی خاصی وائرل ہورہی ہیں۔

حال ہی میں متعارف کروائی گئی ڈیپ نوسٹالجیا ٹیکنالوجی کے لیے اے آئی(آرٹیفیشل انٹیلیجنس) استعمال کی گئی ہے جس کے تحت وہ سسٹم پر اپ لوڈ کی جانے والی تصویروں کو خود بخود متحرک کردیتی ہے۔

آسان اور فری ٹرائل کے باعث نئی ٹیکنالوجی ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین اپنی پرانی خاندانی، اہم شخصیات حتیٰ کہ ڈرائنگ اور السٹریشن کا بھی اینیمیٹڈ ورژن اپلوڈ کررہے ہیں۔

کئی صارفین کی جانب سے ڈیپ نوسٹالجیا کے فیچر کو ایک جادو قرار دیا جارہا ہے جب کہ کچھ صارفین اسے خوفزدہ قرار دیتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

کمپنی کا نئی ٹیکنالوجی سے متعلق کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے لاعلم رہنا خاصا مشکل ہے، اس ٹیکنالوجی کا مقصد پرانی یادوں کا ایک طرح سے استعمال ہے جو کہ آپ کے آباؤاجداد کو ایک بار پھر آپ کے سامنے متحرک کردیتاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے