الیکشن کمیشن میں کوئی افسر موجود نہ تھا : الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ الیکشن کمیشن میں کوئی افسر موجود نہ تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ کھلی ہے اور متعلقہ افسران موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کر رکھا ہے جب کہ مانیٹرنگ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر پر آئی ہے جس میں علی حیدر گیلانی ایک رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکومتی وفد الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچا تھا۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں کہرام مچا ہے اور الیکشن کمیشن میں فوری معاملات دیکھنے کےلیےکوئی نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے