یوسف گیلانی کی کامیابی، بلاول کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں فتح کے بعد وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

سابق وزیر اعظم و یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ کہتے ہیں کہ عمران خان اسپورٹس مین ہیں تو انہیں شکست تسلیم کرلینا چاہیے اور آج کے بعد ان کو استعفا دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ظلم ہو وہاں جمہوریت بہترین انتقام ہے، آج شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے پاس بھی جاؤں گا۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھاکہ سینیٹ انتخابات کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم لانگ مارچ یا عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم جمہوریت کی بحالی اور اداروں کی مداخلت کو روکنا چاہتے ہیں، عمران حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے، عوام سمجھ چکی ہیں کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کا بوجھ ان کی نالائقی کی وجہ سے اٹھا رہے ہیں۔

[pullquote]یوسف رضا گیلانی کی جیت پر بلاول کا ردعمل[/pullquote]

قبل ازیں سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

اس فتح پر بلاول نے ٹوئٹ کی ہے اور کہا ہے کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے