سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونیوالوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کےتمام منتخب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کےگوشوارے طلب کرلیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 11 مارچ سے قبل جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف کو 13، پی پی کو 8 اور ایم کیو ایم کو 2 نشستیں ملیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے