راکھی ساونت پر فراڈ کا مقدمہ درج

بینک کے ریٹائرڈ ملازم سے 7 لاکھ کا فراڈ کرنے پربھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت اور ان کے بھائی راکیش مشکل میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت اور ان کے بھائی کے خلاف بینک کے ریٹائرڈ ملازم نے فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کرایا ہے۔

راکھی اور ان بھائی کے خلاف کیس 2017 کا ہے جس میں راکھی اور راکیش کے علاوہ راج کھتری نامی شخص کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ مدعی شائیلش سریواستاوا نے راج کھتری نامی شخص کے ذریعے راکھی کے بھائی سے ملاقات کی جس دوران دونوں افرادنے بابا گورمیت کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کے ساتھ ساتھ وکاس پوری میں ڈانس انسٹی ٹیوٹ بنانے کا منصوبہ بنایا۔

راکیش نے شائیلش کو یقین دلایا تھا کہ راکھی ساونت بھی انسٹی ٹیوٹ کا حصہ ہوں گی اس کے بعد راکیش نے شائیلش سے 6 لاکھ روپے کی رقم لی اور اس کے بدلے انہیں 7 لاکھ کا چیک دیا جو جعلی دستخط کی وجہ سے باؤنس ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری نے اپنے مؤقف میں مزید کہا کہ چیک باؤنس ہونے کے بعد انہوں نے راکیش سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹال مٹول کرتے رہے اور آخر کار ان کے پیسے کھاگئے۔

دوسری جانب راکھی ساونت اور ان کے بھائی راکیش نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو ’جھوٹی شہرت‘ قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ان کااس کیس سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا ان کی قانونی ٹیم مدعی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے