کراچی: پی ایس ایل میں جوا کھیلنے والے 5 انتہائی مطلوب بکی گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پی ایس ایل میں جوا کھیلنے والے 5 انتہائی مطلوب بکیوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نےخالد بن ولید روڈ پر بکیز کے 3گروہوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 5 بکیوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار بکیوں میں وقاص عرف وکی، فرحان، ناصر، محمد علی عرف پینڈو اور یاسین شامل ہیں، ملزمان پی ایس ایل میچز میں جوا کھیلنے میں ملوث ہیں جب کہ ان سے جوا کھیلنے میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون، اسلحہ اور منشیات بھی ملی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار بکی وقاص عرف وکی سوفٹ وئیر کے ذریعے 14سالوں سے جوا کروا رہا ہے، وقاص بدنام زمانہ جواری عبدالقادر عرف بھوت کا بھتیجا ہے جب کہ دبئی پولیس نے بھی دبئی میں عبدالقادر کے جوا خانے پر چھاپہ مارا تھا جس دوران عبدالقادر کے ساتھی سلمان ماموں اور باسط پکڑے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار بکی فرحان، ناصر اور محمد بھی سافٹ وئیر کے ذریعے 9 سالوں سے جوا کروا رہے ہیں، یاسین مشہور زمانہ جواری آفتاب مٹھانی اور قادر مٹھانی کا رشتہ دار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے